کالام ؛برفانی تودہ گرنے سے درجنوں سیاح اور مقامی لوگ پھنس گئے 

Nov 15, 2024 | 19:21:PM

(سبحان اللہ خان) کالام کے علاقے مہوڈنڈ سڑک پر چشم شفاء کے مقام پر برفانی تودہ گرنے کے باعث درجنوں سیاح اور مقامی لوگ پھنس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوات کی وادی کالام کے سیاحتی مقام مہوڈنڈ سڑک پر چشم شفا کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گاڑیوں میں موجود 80 سے 100 سیاح اور مقامی لوگ اس صورتحال میں محصور ہو گئے ہیں۔ متاثرہ سیاحوں اور مقامی افراد نے انتظامیہ سے سڑک کو فوری طور پر کھولنے کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیملی کے ہمراہ جج کے خواہشمندافراد کیلئے خوشخبری

مزیدخبریں