(ویب ڈیسک) لاہور ائیرپورٹ پر آئی پی پیز کے مالک کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی،وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )امیگریشن نے بزنس مین کودبئی جانےسےروک دیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم شاہد عبدااللہ سفائرکا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا ،ان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کےتحت انکوائری بھی کی جارہی ہے،ایف آئی اے کے مطابق ملزم شاہد عبدااللہ سفائر انرجی آئی پی پی کا مالک ہے،اس کا پاسپورٹ و دیگر سفری کاغذات امیگریشن نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں اساتذہ کیلئے گولڈن ویزا کا پروگرام