(عثمان خادم کمبوہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی پشاور میں بڑی بیٹھک میں سینٹرل پنجاب کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو تبدیل کردیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے اہم اجلاس میں احمد چٹھہ کو صدر سینٹرل پنجاب مقرر کردیا گیا جبکہ بلال اعجاز کو جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب مقرر کردیا گیا،اجلاس میں بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور شریک ہوئے،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور حماد اظہر بھی شریک ہوئے،پی ٹی آئی پنجاب اور لاہور کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی شریک ہوئے،بشریٰ بی بی نے اجلاس سے خطاب کیا،بشریٰ بی بی کی 24 نومبر کو ہر صورت احتجاج کی ہدایت کی، لاہور اور پنجاب کی قیادت کو بڑی تعداد میں کارکنان کو نکالنے کا ٹاسک دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کردیا،کون کون شامل ہیں؟ نام سامنے آگئے