بلوچستان کے متعدد علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بلوچستان کے متعددعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور پرمعطل کردی گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں عوام الناس کو مطلع کیا گیا کہ مجاز اداروں کی ہدایات پر بلوچستان کے متعددعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مذکورہ اقدام امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔