سعودی قونصل جنرل سے نائب چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )سعودی قائم مقام قونصل جنرل سے پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے نائب چیئرمین نے ملاقات کی ہے ، جس میں ورک فورس سے متعلق اہم فیصلوں کا عندیہ دیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان اووسیز ایمپلائمٹ پروموٹرز نائب چئیرمین عدنان پراچہ نے کہا کہ قونصل جنرل نے ویزا اسٹیمپنگ کے لئے نیاسسٹم لانے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت ورک فوکس کے کاروبار کو بڑھا رہے ہیں ،جس سے قیمتی زرمبادلہ مین بھی بڑا اضافہ ہو گا۔
عدنان پراچہ کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم بات ہے کہ ایک ماہ میں یہ قائم مقام سعودی قونصل جنرل سے دوسری ملاقات ہوئی ،سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی سے ہی پاکستانی بھیجتے ہیں ،سب سے زیادہ پاکستانی سعودی میں نوکری کرتے ہی،پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نائب چیئرمین عدنان پراچہ کے مطابق ملاقات کا فوکس سعودی عرب میں ورکز ویزا کی تعداد کو بڑھا تھا ،سعودی عرب میں ورک ویزا ملنے میں مسائل پر بات ہوئی ،اوورسیز پروموٹرز کی رجسٹریشن کے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ،؎قونصل جنرل نے ویزا اسٹیمپنگ کے لئے نیاسسٹم لانے کا عندیہ دے دیا ۔
سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت ورک فوکس کے کاروبار کو بڑھا رہے ہیں ،2030 ویژن کے تحت سالانہ 8 سے 10 لاکھ پاکستانیوں کو ورک ویزا دینے کا پلان ہے ،اس پلان کے تحت سعودی عرب سے سالانہ 5 سے 6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بڑھائی جاسکتی ہے ،نئے سسٹم کے تحت اب اووسیز پروموٹرز کے ممبران کی بھی زمہ داری بڑھ جائے گی ،اب سعودی عرب ورک ویزا پر جانے والوں کے جعلی دستاویز کے سلسلے کو ختم کرنا ہے ،اس کے لئے پوری اوورسیز ایملائمنٹ پروموٹرز کی ذمہ داری بڑھ جائے گی ،سعودی عرب نوکری پر جانے والوں کے تمام دستاویز کی مکمل جانچ کے بعد ہی جمع کروائے جائے گی ۔
عدنان پراچہ کا کہنا تھاکہ ایسے اقدامات سے سعودی عرب سے نوکری کے زیادہ سے زیادہ ورک ویزا مل سکے گا ،زیادہ سے زیادہ پاکستان ورک ویزا پر سعودی عرب جانے سے قیمتی زرمبادلہ میں بھی بڑا اضافہ ممکن ہوسکے گا ۔