(24 نیوز )معاشی اعشاریوں میں بہتری کا اثر نظر آنے لگا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ۔
تفصیلا ت کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے ماہ یکم دسمبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی، پیٹرول 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر فروخت ہو گا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ بے قابو، تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان