قرض پروگرام کی بحالی۔۔ آئی ایم ایف نے نئی شرط رکھ دی

Oct 15, 2021 | 09:28:AM

(24 نیوز)آئی ایم ایف نے قرض پروگرام بحال کرنے کےلئے پاکستان کے سامنے نئی شرط رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی بحالی کے لئے سخت شرط رکھی ہے جس کے تحت حکومت نے جن اشیا پر ٹیکس چھوٹ دے رکھی ہے ، ان پر بھی 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانا ہوگا۔
 آئی ایم ایف کی نئی شرط کے تحت موبائل فونز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد تک کئے جانےکا امکان ہے۔
 آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ پر حکومت نے 330 ارب روپےکا سیلز ٹیکس استثنا ختم کرنے کی تیاری کرلی ہے جبکہ سیلز ٹیکس پر یہ چھوٹ ختم کرنے کے لئے صدارتی آرڈیننس لایا جائے گا۔
دوسر ی جانب واشنگٹن میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے امریکی تھینک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ آئی ایم ایف کی طرف سے چھٹی قسط جلد مل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ہرنائی میں پھرزلزلے کے جھٹکے۔۔ شہریوں میں خوف و ہراس

مزیدخبریں