(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ایئرپورٹ پر غیرملکی کارگو طیارے کو رن وے سے ہٹادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے بحرین جانے والے طیارے کا ٹائر پھٹنے کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا تھا،طیارے کے رکنے کے بعد کنٹرول ٹاور نے ائیرپورٹ رن بند ہونے پر دیگر پروازوں کو بھی روک لیا، جبکہ ٹائر پھٹتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں ہنگامی اقدامات کیلئے رن وے پر پہنچی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق رن وے بند ہونے سے مزید پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔
واضح رہے کہ فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث رات دیر تک لاہور جانے والی پروازوں کو اسلام آباد، کراچی، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان بھیج دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ لاہور ائیر پورٹ سے غیر ملکی کارگو طیارے کو رن وے سے ہٹا نے کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے،یاد رہے رن وے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔