ڈالر کی اڑان جاری۔۔ کتنا مہنگا ہوا ؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کھلتے ہی ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید نو پیسے مہنگا ہوگیا۔
ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 171.28 روپے تک جا پہنچی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ اعتراف کرچکے ہیں کہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کےلئے روپے کی قدر گرائی گئی ہے۔
امریکی ادارہ برائے امن میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف )سے رجوع کرنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں گراوٹ کی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی چھٹی قسط میرے دورے کا سب سے اہم جزوہے، آئی ایم ایف سے ٹیکنیکل لیول مذاکرات مکمل کرلئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا