آریان کی ضمانت  خطرے میں پڑ گئی

Oct 15, 2021 | 12:27:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان  خان کی ضمانت نہ ہو سکی ،این سی بی نے اہم ثبوت ملنے کا دعویٰ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی کی مقامی عدالت میں آریان کی ضمانت کی سماعت ہوئی،عدالت نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کی ہے جس کے بعد اب آریان کو مزید وقت جیل میں گزارنا ہوگا،عدالت کا کہنا تھا کہ آریان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

 دوران سماعت نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آریان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں آریان کے  خلاف منشیات کی خریداری اور تقسیم کے حوالے سے شواہد ملے ہیں۔

 این سی بی نے کہا کہ آریان چند سالوں سے باقاعدہ منشیات لے رہا ہے، ملزم منشیات کی اسمگلنگ سمیت منشیات کی خریداری اور تقسیم میں بھی ملوث ہے۔این سی بی کو آریان خان کے بیرون ملک چند ایسے لوگوں سے رابطے کے بھی شواہد ملے ہیں جو منشیات کی خریداری کے لیے انٹرنیشنل ڈرگ نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ 

نارکوٹکس کنٹرول بیور نے مزید کہا کہ آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ سے  بھی شواہد ملے ہیں کہ  آریان زیادہ تعداد میں ہارڈ ڈرگ کے لیے  غیر ملکی شہری کے ساتھ بھی رابطے میں تھا۔

واضح رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:      مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزارروپے ماہانہ ۔۔۔ عدالت کا حکم

مزیدخبریں