(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں جب کسی بے قصور انسان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے لمبے عرصے تک قید تنہائی میں رکھا جائے تو اس کے ذہن میں کئی طرح کے خیالات اور وسوسے آتے ہیں اور خاص طور پر اپنے اہل خانہ ، عزیز اقارب اور دوستوں کی بہت یاد آتی ہے ۔ ان دنوں ایک فلسطینی قیدی کی اپنی بیٹی سے 92 روز کے بعد جیل میں جذباتی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہو رہی ہے۔
ترکی اردو کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی جیل میں قائد الفسفوش نامی فلسطینی قیدی کی اپنی بیٹی سے 92 روز بعد پہلی ملاقات ہوئی ، جس میں جذباتی مناظر دیکھ ہر آنکھ اشکبار ہو جاتی ہے ۔ فلسطینی قیدی قائد الفسفوش کو اسرائیل نے قید کیا ہوا ہے، نہ اس کا مقدمہ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا اور نہ ہی گرفتاری کی وجہ بتائی گئی۔ قائد الفسفوش 92 روز سے اپنی غیر قانونی پر بھوک ہڑتال پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عجب زمانہ۔۔کرایہ دار سے تنگ آکر مالک مکان نے پھندہ لے لیا،ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج