بھارت کسانوں کے مظاہرے کی جگہ سے ہاتھ کٹی لاش برآمد

Oct 15, 2021 | 14:25:PM

(24نیوز)بھارت میں بے رحمی کی انتہا ۔۔کسانوں کے احتجاج کی جگہ پر دست بریدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں کسان کئی روز سے احتجاج اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔ایسے میں مودی سرکار کسانوں کو دھمکانے کیلئے ہر سطح پر گراوٹ کامظاہرہ کررہی ہے ۔
گزشتہ روز بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیاجب ہریانہ کے سنگھو بارڈر پر کسانوں کے پلیٹ فارم کے قریب ایک نوجوان کے بہیمانہ قتل کاواقعہ پیش آیا۔نوجوان کو قتل کرکے لاش کو بیریکیڈ سے لٹکایا گیا تھا۔ اور نوجوان کا ایک ہاتھ بھی کاٹ دیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قاتل نوجوان کی لاش کو 100 میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔نوجوان کے جسم پر تیز دھار آلے سے حملے کے نشانات بھی موجود تھے۔اس واقعہ کے بعد ہندوستان میں کسانوں کے احتجاج مزید شدت آگئی ہے ۔ مظاہرین نے پولیس کو موقع پر آنے کی بھی اجازت نہ دی۔نوجوان کی ابھی شناخت نہیں ہو پائی کہ کون ہے ؟پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق امریکی صدر بِل کلنٹن کی طبیعت ناساز۔۔ آئی سی یو منتقل

مزیدخبریں