مختار کار کےگھر سے ملازم کی لاش برآمد۔۔ ورثا کا دھاوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں مختارِ کار ماجد خاصخیلی کے گھر سے ملازم کی لاش ملنے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں مختار کار ماجد خاصخیلی کے بنگلے کے لان سے 14 سالہ نوجوان لڑکے کی لاش ملی ہے ، مقتول کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے اور لاش کے ساتھ رائفل بھی ملی ہے ۔
حیدرآباد میں مختیار کار ماجد خاصخیلی کے گھر سے ملازم کی لاش ملنے کے بعد مشتعل ورثا نے مختارِ کار ماجد خاصخیلی کے گھر کا گھیراؤ کر لیا اور فائرنگ کی۔فائرنگ کرکے مختیارکار اور اس کے دو بھائیوں کو زخمی کر دیا۔
مختیار کار کے گھر سے ملازم کی لاش ملنے کے بعد مشتعل افراد احتجاج کرتے ہوئے حیدرآباد بائی پاس پر آگئے، دو گھنٹے تک دھرنا دیئے رکھا خیال رہے مظاہرین نے ایس ایچ او کا سر پھاڑ دیا جبکہ چھوٹی بڑی گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی رہیں۔پولیس اور مظاہرین کے مذاکرات کامیاب ہونے پر ہائی وے پر ٹریفک بحال ہوئی اور مسافروں نے سکون کا سانس لیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی مختیار کار کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، اس کے گھر سے ملنے والی لاش کی گردن پر گولی کا نشان ہے جس کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی زندگی کو خطرہ ۔۔۔۔ کمال راشد