(24نیوز)این سی او سی نے اب تک کے ویکسینیڈافراد کے اعداد شمار جاری کردیئے ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کہا کہ ملک بھر میں اب تک ساڑھے 9 کروڑ افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔این سی او سی کے اعداد شمار کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 6 ہزار 284 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی۔ملک بھر میں اب تک کُل 9 کروڑ 54 لاکھ 61 ہزار 219 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 86 کیسز سامنے آئے ، 27 افراد کی موت جبکہ 1 ہزار 415 مریض شفایاب ہوئے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 02 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے 28 ہزار 228 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 62 ہزار 771 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے 39 ہزار 953 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 131 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 94 ہزار 590 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ارتغل کی حلیمہ سلطان نے جنم دن تقریبات کی تصاویر شیئر کردیں