ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم لاہور سے دبئی پہنچی ۔لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر ٹیم کے ارکان نے گروپ فوٹو بنوایا ۔ایئر پورٹ پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ریپڈ کو ویڈ ٹیسٹنگ کی گئی ۔کورونا کے نتائج منفی آنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جہاز میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔قومی ٹیم کو دبئی پہنچنے کے بعد ایک روز قرنطینہ میں رکھا جائے ۔ قومی ٹیم کے 2 پریکٹس میچز 18 اور 20 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی جبکہ ورلڈ کپ کا پہلا میچ بھارت کے ساتھ 24 اکتوبر کو ہوگا۔دبئی پہنچنے والوں میں کھلاڑی، ٹیم مینجمنٹ اور اہل خانہ بھی شامل ہیں۔
ورلڈکپ کیلیے 15 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، شعیب ملک، محمد رضوان، سرفراز احمد، عماد وسیم، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں، خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ریزرو میں موجود ہیں۔
???? Pakistan @T20WorldCup squad arrive in Dubai ????????#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/QXo371I8XT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2021
عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر، منصور رانا ٹیم منیجر، شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ، ڈریکس سائمن اسٹرینتھ و کنڈیشننگ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، طلحہ اعجاز اینالسٹ، کرنل (ر) محمد عمران سیکیورٹی منیجر، ابراہیم بادیس میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر، ڈاکٹر نجیب سومرو ڈاکٹر اور ملنگ علی مساجر کے طور پر ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کتنے افراد کو کورونا ویکسین لگ گئی۔۔۔۔اعداد وشمار جاری