(ما نیٹرنگ ڈیسک)آریان خان کی آرتھر روڈ جیل میں والدین سے پہلی بار موبائل فون کے ذریعے ویڈیوکال پر10 منٹ تک گفتگو ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ کے ٹاپ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتار کے 12 دن بعد ان کی آرتھر روڈ جیل میں والدین سے پہلی بار موبائل فون کے ذریعے ویڈیوکال پر10 منٹ تک گفتگو ہوئی ہے۔ اس کے بعد ان کو 4500روپے کا منی آ رڈر بھی ملا ۔
یہ بھی پڑھیں:ادا کا ر عمران اشرف کی بھولا بن کر زبر دست انٹری۔۔ویڈیو وا ئرل
رپورٹ کے مطابق دوران ویڈیو کا ل آریان خا ن مسلسل روتے بھی رہے۔بھارتی جیل حکام نے حال ہی میں قیدیوں کی اپنے اہل خانہ اور وکلا سے بات چیت کے لئے کورونا وبا کے دنوں میں یہ سہولت متعارف کرائی تھی ۔ بھارتی قانون کے مطابق وہ زیر حراست افراد جن کے کیسز زیرسماعت ہوں اپنے اہل خانہ وکلا سے جیل میں پولیس کانسٹیبل کی موجودگی میں ایک مہینے میں دو یا تین بار گفتگو کرسکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی