قیدی نمبر 956۔۔۔آریان خان آرتھر جیل منتقل

Oct 15, 2021 | 18:08:PM
آریان خان جیل منتقل کردیا گیا
کیپشن: آریان خان کو جیل میں قیدی نمبر الاٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ڈرگ کیس میں  گزشتہ روز بھی ضمانت نہ  مل سکی ۔ ضمانت نہ ملنے کی وجہ سے  آریان خان کو دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی کروز ڈرگز کیس میں عدالت نے دلائل سننے کے بعد آریان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جس کے بعد آریان خان کو ممبئی کی سینٹرل جیل جسے آرتھر روڈ جیل بھی کہا جاتا ہے منتقل کردیا گیا ۔ جہاں وہ 20 اکتوبر تک یعنی مزید 6 دن رہیں گے۔جیل ذرائع کے مطابق آریان خان جیل میں پریشان، تناؤاور بے آرامی کا شکار نظر آتے ہیں۔ ممبئی کروز ڈرگز کیس کے تمام ملزمان کو سیکیورٹی خدشات کی وجوہات کی بنا پردوسرے قیدیوں سے الگ بیرک میں رکھا گیا ہے۔کووڈپروٹوکول کے مطابق ڈرگز کیس کے تمام ملزمان کو بدھ تک قرنطینہ سیل میں رکھا گیا تھا۔ لیکن اب ان کا قرنطینہ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور آریان سمیت تمام ملزمان کے کووڈ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں عام بیرکوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جیل منتقلی کے بعد آریان خان کو قیدی نمبر ”N956 “ الاٹ کردیا گیا ہے۔جیل کے اندرونی ذرائع کے مطابق آریان خان جیل کا عام کھانا کھارہے ہیں لیکن اسے پسند نہیں کررہے تاہم انہیں باہرکا کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی