شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ 

Oct 15, 2021 | 18:37:PM

 (24نیوز)حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 6 ماہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزیر برائے خزانہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ شوکت ترین بطور مشیر خزانہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان جلد شوکت ترین کی بطور مشیر تعیناتی کی منظوری دینگے، اسحاق ڈار کی نشست پر الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہ ہونے کیوجہ سے شوکت ترین سینیٹر نہ بن سکے۔شوکت ترین کو 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا تاہم ان کی بطور وفاقی وزیر مدت آج ختم ہورہی ہے۔

پاکستان کے قانون کے مطابق کوئی بھی غیر منتخب شخص چھ ماہ سے زیادہ وزیرنہیں رہ سکتا ۔۔شوکت ترین چھ ماہ تک وزیررہے اب قانون کے مطابق وہ مزید وزیرنہیں رہ سکتے ۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:قیدی نمبر 956۔۔۔آریان خان آرتھر جیل منتقل

مزیدخبریں