عید میلاد النبی ﷺ پر کتنی چھٹیاں ہونگی۔۔نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت پنجاب نے 19 اکتوبر بروز منگل کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیاہے، منگل کو صوبے کے تمام دفاتر اور سرکاری ادارے بند رہیں گے،پنجاب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے نوٹی فکیشن کا اجرا بھی کردیاگیاہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر تقریب کے انعقاد کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا۔۔ کامیابی کا تناسب 98.10فیصد رہا