7 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو عدالت نے بڑی سزا سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سیشن کورٹ نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موہل نے زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا، ملزم منشاد کے خلاف معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاون میں درج ہے، عدالت نے مقدمہ میں 13 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے ،پراسیکیوٹر کے مطابق والدین بچی کوگھر چھوڑ کرشادی پر گئے تھے۔ملزم نے بچی کو گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا عدالت ملزم کو سخت سزا کا حکم جاری کرے، عدالت نے سزا کے بعد مجرم کو فوری جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: جمائما خان نے پاکستان کیوں چھوڑا؟وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ کے اہم انکشافات