برطانیہ میں ہزاروں کرونا ٹیسٹ کے غلط نتائج  دینے کا سکینڈل

Oct 15, 2021 | 21:36:PM

(24نیوز)سنٹرل انگلینڈ میں ہزاروں کی تعداد میں کورونا ٹیسٹ کے غلط نتیجہ دینے کا اسیکنڈ ل منظر عام پر آیا ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سنٹرل انگلینڈ میں کورونا وائرس  ٹیسٹ کے ہزاروں غلط نتائج دینے والی برطانیہ کی ایک  لیبارٹری میں کام بند کردیا گیا۔برطانوی میڈیاکے مطابق لیب کی غلطی سے تقریباً 43 ہزار افراد کو ٹیسٹ کا منفی نتیجہ دیا گیا تھا۔

کورونا ٹیسٹ کے غلط نتائج 8 ستمبر سے 12 اکتوبر تک جاری کیے گئے۔برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس  نے متاثرہ افراد سے رابطے کر کے انہیں دوبارہ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت  کردی۔برطانوی وزارت صحت نے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مادھوری ڈکشٹ نے بیٹے کیساتھ تصویر شیئر کردی

مزیدخبریں