(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت اپنے پہلے ہی میچ میں 24اکتوبر کے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ ورلڈ کپ کے اس بڑے ٹاکرے سے قبل ہی سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نےبڑی بڑی بڑھکیں ما رنا شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنی ایک رپو رٹ میں کہا ہےکہ ہربھجن سنگھ نے ایک سپورٹس چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ ”میں نے سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کو بتا دیا ہے کہ اس بار بھی پاک بھارت میچ کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، پاکستان پھر سے ہار جائے گا۔ “
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ”دونوں ٹیمیں کھیلیں گی اور ایک بار پھر بھارت جیت جائے گا لہٰذا ایسا میچ کھیلنے کا کیا فائدہ۔ بہتر ہے کہ پاکستانی ٹیم کھیلے بغیر ہی ورلڈ کپ بھارت کو دے دے۔ “
انہوں نے ٹی وی پروگرام میں شعیب اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”بھارتی ٹیم تگڑی ہے، وہ پاکستانی ٹیم کو اڑا دے گی۔پاکستانی ٹیم کھیلے گی اور اس کے ہارنے پر پاکستانی افسردہ ہو جائیں گے لہٰذا اچھا ہو گا کہ یہ میچ کھیلے بغیر ہی بھارت کو ورلڈ کپ دے دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا۔۔ کامیابی کا تناسب 98.10فیصد رہا