(24 نیوز)ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما طاہر حمید قریشی کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق طاہر حمید قریشی کو ان کے فارم ہاوس بلی والا کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرموٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کیا ،طاہر حمید قریشی چیئرمین وزیر اعلیٰ کمپلین سیل بھی رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے شیخ طاہر حمید کے دوست حارث کو حراست میں لے لیا، شیخ طاہر حمید کے قتل کے وقت ان کے ساتھ گاڑی میں ایک دوست بھی تھا، مقتول کا دوست حارث گاڑی چلا رہا تھا، مقتول کو حملہ آوروں نے گاڑی سے اتار کر گولی ماری، حارث نے ہی واقعہ بارے پولیس کو اطلاع دی،ذرائع کا مزید کہناہے کہ حارث نے تین موبائل ڈکیتی کا وقوعہ بیان دیا، پولیس نے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد اسے مزید تفتیش کیلئے حراست میں لیا ،
دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ملتان میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سیاسی پارٹی کے رہنما طاہر حمید قریشی کے جاںبحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او رملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
آئی جی پنجاب نے سی پی اوملتان کولواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نےواقعہ کا نوٹس لے لیا۔
ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ملتان میں پی ٹی آئی رہنما طاہر حمید قریشی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ،چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے مقتول طاہر حمید قریشی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کیا اورسوگوار خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملتان، تحریک انصاف کے رہنما طاہر حمید قریشی قتل
Oct 15, 2022 | 00:14:AM