(24نیوز)زندگی اور موت کا درمیانی فاصلہ کتنا ناقابل اعتبار ہے،مرحوم کا اپنی موت سے صرف تقریباً 5 گھنٹے پہلے ریکارڈ کیا گیا پیغام سامنے آ گیا۔
فیس بک لائیو پیغام جاری کرتے ہوئےتحریک انصاف کے رہنما طاہر حمید قریشی کا کہنا تھا کہ میرےدوستو الیکشن کی گہما گہمی ہے،16 اکتوبر کے الیکشن میں تحریک انصاف کی رہنما محترمہ مہربانو قریشی امیدوار ہیں ،پی ڈی ایم سے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی ہیں،ملتان میں اس بار بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے،سسنے میں آیا ہے کہ دہشتگردی کا خطرہ ہے الیکشن کو آگے لے کر جانے کی خبریں آ رہی ہیں،اس بار الیکشن بہت ٹف ہے،کسی کی ہار اور جیت کا فیصلہ کرنا مشکل ہے،چند ہزار ووٹوں سے ہی فیصلہ ہو جائے گا،میں سمجھتا ہوں یہ جیت 5 سے 4 ہزار ووٹوں کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نظریہ لوگوں کے سر پر چڑھ کر بول رہا ہے اور دوسری جانب پی ڈی ایم کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی نے 2018 کے الیکشن میں پی پی کی جانب سے امیدوار کھڑے ہو کر تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کو شکست دی۔
امید ہے اس بار تحریک انصاف کا پلرا بھاری رہے گااور مہربانو قریشی جیت کر پارٹی کو مضبوط بنائیں گی،لوگوں کو دیکھ رہا ہوں سب پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔