میوہسپتال میں صفائی کا ناقص نظام، ننھی مریضہ کے منہ پر چیونٹیاں رینگنے کی فوٹیج سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری)ایشیا کی سب سے بڑی علاجگاہ میو ہسپتال میں صفائی کا انتہائی ناقص نظام ،ہسپتال کے آئی سی یو میں ننھی مریضہ کے منہ پر چیونٹیاں رینگنے کی فوٹیج سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق 7دن کی ننھی مریضہ کو گردن توڑ بخار کے ساتھ 24 ستمبر کو میو ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔ 4 اکتوبر کو ننھی مریضہ زندگی کی بازی ہار گئی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ آئی سی یو میں ننھی مریضہ کے منہ پر چیونٹیاں رینگتی رہیں کسی نے نوٹس نہ لیا۔لواحقین کو خاموش کروا کر معاملے کو دبا دیاگیا۔
فوٹیج منظر عام پر آنے پر افسوسناک واقعہ کا انکشاف ہوا تو انکوائری کیلئے پروفیسر آف پیڈز کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
ایشیا کی سب سے بڑی علاجگاہ میو ہسپتال میں صفائی کا ناقص نظام
— 24 News HD (@24NewsHD4) October 14, 2022
میو ہسپتال کے آئی سی یو ننھی مریضہ کے منہ پر چیونٹیاں رنگنے کی فوٹیج سامنے آگئی pic.twitter.com/a0E4QE6NFW