پنجاب پولیس نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو 18 اکتوبر کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تھانہ گرین ٹاؤن میں وفاقی وزرا مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کیس کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے دونوں کو 18 اکتوبر کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔
طلبی نوٹس انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار کی جانب سے دیئے گئے، مقدمے میں نامزد چاروں ملزمان کو اپنا بیان قلمبند کرانے کے لئے تھانے آنے کو نوٹس دیا گیا۔
نوٹس میں واضح کہا گیا ہے کہ شامل تفتیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی عمل لائی جائے گی، جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز پریس کانفرنس کرنے اور سرکاری ٹی وی پر دکھانے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔