وفاق اور پنجاب پھر آمنے سامنے! پرویز الہٰی نے صاف انکار کر دیا

Oct 15, 2022 | 09:51:AM
پنجاب حکومت ایک بار پھر سی پی او کے تبادلے پر ڈٹ گئی، پنجاب حکومت نے سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے سے انکار کر دیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، پرویز الہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت ایک بار پھر سی پی او کے تبادلے پر ڈٹ گئی، پنجاب حکومت نے سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے سے انکار کر دیا۔

پنجاب حکومت نے تیسری باری سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو پنجاب سے ریلیو کرنے سے انکارکر دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے وفاق کو ایک بار پھر سی سی پی او کا تبادلہ منسوخ کرنے کا لکھ کر بھیج دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سی سی پی او ریلیو نہ کرنے کی سمری منظور کرلی ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وفاق کو تبادلہ منسوخی سے متعلق مسیج بھیج دیا ہے، تاہم وفاق ہر صورت سی سی پی او لاہور کے تبادلہ پر عملدرآمد چاہتا ہے۔