پاکستان کا ڈیفالٹ ہونا خارج از امکان ہے :اسحاق ڈار

Oct 15, 2022 | 11:11:AM

(ویب ڈیسک)وزیرخزانہ اسحاق ڈار ملکی معیشت بہترکرنےکیلئے سرگرم۔دورہ امریکا میں اہم ملاقاتیں کیں۔اسحاق ڈار کی ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آذور سے ملاقات ہوئی ، آئی ایم ایف قرض پروگرام پر عملدرآمد اور معیشت کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا ۔امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری رامین تلوئی اور ڈونلڈ لوکی بھی اسحاق ڈار سے ملاقات ، وزیرخزانہ برطانوی وزیر مملکت دولت مشترکہ وکی فورڈ اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے سربراہ سلطان عبدالرحمان مرشد سے بھی ملے۔


پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر امریکا  میں گول میز کانفرنس میں  اسحاق ڈار نےبین الاقوامی برادری کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا،کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے،عالمی برادری سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ  قرض میں تخفیف کی درخواست کا بھی ادارہ نہیں، 27 ارب ڈالر کے غیر پیرس کلب کے قرض کو ری شیڈول کرانے کی کوشش کریں گے، کہ قرضے پیر کلب کے تحت نہیں ہیں۔دسمبر میں میچور ہونے والے بانڈزکی توسیع نہیں چاہیے اور آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام پرنظرثانی کی درخواست کا بھی ارادہ نہیں جب کہ پاکستان کا ڈیفالٹ ہونا خارج از امکان ہے۔

ضرور پڑھیں : رانا اور چوہدری آمنے سامنے ،ایک دوسرے کو بڑا چیلنج دے دیا

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر فصلیں متاثرہوئیں جس وجہ  سے آئندہ سال گندم درآمدکرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

مزیدخبریں