چین اور روس کی دشمنی میں امریکی صدرکا پاکستان پر الزام،دفتر خارجہ کا کرارا جواب

Oct 15, 2022 | 11:26:AM

(ویب ڈیسک)چین اور روس  کی دشمنی میں امریکی صدرکا پاکستان پر الزام،دفتر خارجہ نے بھی کرارا جواب دے دیا ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس، چین کا حوالہ دیتے  ہوئے پاکستان کو لپیٹ میں لیا۔

امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔وزارت خارجہ کے سینئر افسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ صدر بائیڈن نے غیرضروری ریمارکس کس تناظر میں دیے۔ متعدد امریکی صدور اور امریکی حکومت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی اور کنٹرول کو ہمیشہ مؤثر اور معیاری قرار دیا۔

مزیدخبریں