امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے : خرم دستگیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ پیر تک آجائے گی، ملک کے جنوبی حصے میں ہونےوالے بریک ڈاؤن کو بحال کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے گوجرانوالہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔
خرم دست گیر نے امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی پروٹیکشن کی بین الاقوامی ایجنسیاں ایک مرتبہ نہیں درجنوں مرتبہ تصدیق کرچکی ہیں، ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔
ضرور پڑھیں :چین اور روس کی دشمنی میں امریکی صدرکا پاکستان پر الزام،دفتر خارجہ کا کرارا جواب
خرم دستگیر نے کہا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام پر پوری طرح ہر قسم کی پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔ پاکستان کے ایٹمی پروگروام پر امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔