عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست آگئی

Oct 15, 2022 | 11:52:AM
سپریم کورٹ,چیئرمین پی ٹی آئی, عمران خان, توہین عدالت ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی  جلد سماعت  کے لیے متفرق  درخواست دائر کردی گئی۔


وفاقی حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جسے وزارت داخلہ کے توسط سے  پی ٹی آئی کے احتجاج اور لانگ مارچ کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں : رانا اور چوہدری آمنے سامنے ،ایک دوسرے کو بڑا چیلنج دے دیا

وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔