سابق چیف جسٹس میر محمد نور مسکانزئی کا نماز جنازہ ادا

Oct 15, 2022 | 12:46:PM

 (ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس میر محمد نور مسکانزئی کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا۔ نماز جنازہ نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم خاران میں ادا کیا گیا۔

سابق چیف جسٹس میر محمد نور مسکانزئی کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ سابق چیف جسٹس کی تدفین آبائی گاؤں مسکان قلات میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور مسکانزئی جاں بحق

خیال رہے گزشتہ روز سابق چیف جسٹس نور مسکائزئی کو حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ سابق چیف جسٹس نور مسکائزئی مسجد میں عشا کی نماز ادا کر رہے تھے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سابق چیف جسٹس بلوچستان سمیت 3 نمازی شدید زخمی ہو گئے۔

سابق چیف جسٹس نور مسکانزئی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ ڈی آئی جی بلوچستان نے سابق چیف جسٹس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد نور مسکانزئی پر مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے دیگر 2 نمازی بھی زخمی ہوئے، حملہ آور رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزیدخبریں