پاکستانی روپے کا عروج و زوال کی ہفتہ وار کہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈالر اور کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 54 پیسے سستا ہوا ہے ۔
ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 219.97 روپے سے کم ہوکر 218.43 روپے پر بند ہوا ،بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر روپے پر ہفتے کے آخری دنوں میں دباو رہا ہے ۔ کمرشل قرض اور یورو بانڈ سود ادائیگی کی مد مین 30.30 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر 30.30 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.59 ارب ڈالر رہ گئے ، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ایک ہفتے میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست آگئی
ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے سے مہنگاہوکر 226 روپے پر پہنچ گیا اور ایک ہفتے میں یورو 3 روپے اضافے سے 224 روپے پر پہنچ گیا جبکہ ایک ہفتے میں برطانوی پاونڈ 3 روپے مہنگاہوکر 256 روپے کا ہوگیا ہے ،ایک ہفتے میں سعودی ریال بھی 1.80 روپے اضافے سے 60.80 روپے کا ہوگیا ہے ۔