نواز شریف اور آصف زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Oct 15, 2022 | 12:56:PM

(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کی صحت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور ضمنی انتخابات سے متعلق مشاورت کی۔ سابق صدر نے مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز کی بریت پر مبارکباد بھی دی۔

مزیدخبریں