(ویب ڈیسک )نماز ہر مسلمان پر فرض ہے لیکن ہر روز نمازاداکرنے کے لیے ایک نئی مسجد کو ڈھونڈھنا اور پھر اس میں فجر کی نمازادا کرنا یہ ایک نئی اور منفرد بات ہے۔ایسا ہی منفرد کام محمد داؤد نامی ایک شخص کرتا ہے جو بائیک پر سوار ہو کر فجر کی نماز روزانہ ایک نئی مسجد میں ادا کرتے ہیں اور پھر اس مسجد کے بارے میں وی لاگ بنا کر اپنے سوشل میڈیا پر لوگوں کے ساتھ اس کو شئیر کرتا ہے۔
نماز کا وقت ہو تو آپ کسی بھی قریبی مسجد میں نماز ادا کر لیتے ہیں اور خاص طور پر فجر کی نماز تو گھر کے قریب ہی قائم مسجد میں ادا کی جاتی ہے لیکن آج آپ کو بتاتے ہیں ایسے ایک انسان کے بارے میں جس کانام محمد داؤد ہے اس کی عمر 65 سال ہے اس کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے لیکن وہ شارجہ میں مقیم ہے، منفرد شوق رکھنے والے محمد داؤد کی خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی میں متحدہ عرب امارات کی ہر مسجد میں فجر کی نماز ادا کریں۔محمد داؤد اسپورٹس بائیک بی ایم ڈبلیو آر 1200 آر ٹی چلاتے ہیں اور رات کے تہائی حصہ میں فجر کی نماز ایک نئی مسجد میں پڑھنے کے مشن پر نکل جاتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد داؤد شمالی یو اے ای کی 100 کے قریب مساجد میں فجر کی نماز پڑھ چکے ہیں جس کا تجربہ وہ وی لاگنگ کے ذریعے اپنے یوٹیوب چینل 'ان لوو وید دی مسجد' پر بھی کر چکے ہیں۔محمد داؤد نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی اسپورٹس بائیک پر سوار ہو کر متحدہ عرب امارات کی تمام 4000 مساجد میں نماز پڑھنا چاہتے ہیں۔