(ویب ڈیسک )گلوکار سجاد علی نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور 2 روز پہلے ہونے والے بریک ڈاؤن پر گانا بنایا ہے جسے سوشل میڈیا پر لوڈ شیڈنگ ترانہ کہا جارہا ہے۔گلوکار سجاد علی ملک کے ان چند گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں جو موسیقی کی پر صنف پر یکساں مہارت رکھتے ہیں۔ گزشتہ 4 دہائیوں سے وہ ہر نسل میں یکساں مقبول رہے ہیں۔بے بی آ، چیف صاب ، ابھی موڈ نہیں اور سوہنی لگ دی کئی دہائیوں گزرنے کے باوجود اب بھی کانوں کو بھلے لگتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سجاد علی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک کلپ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عوام کے سب سے بڑے مسئلے لوڈ شیڈنگ کو موسیقی کے ساتھ پیش کیا ہے۔
23 سیکنڈ کے اس وڈیو کلپ میں سجاد علی ’لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے‘ گارہے ہیں اور ان کے ہمراہ دیگر گلوکار بھی شامل ہیں۔
’لائٹ آندی اے، لائٹ جاندی اے‘ پر ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے سامنے آئیے ہیں۔
مائرہ خان نے اپنی توئٹ میں اسے لوڈ شیڈنگ ترانہ قرار دے دیا۔
رام راج نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ میں پنجاب زبان میں لکھا گیا ہے بڑی بھائی بھارت میں بھی یہی حال ہے۔
شرجیل منج نے تو سجاد علی سے پورا گانا ہی بنانے ہی فرمائش کرڈالی
ٹبی نے سجاد علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صرف آپ ہی اسے مزاحیہ صورت حال میں بدل سکتے ہیں۔