اداکارہ ثنا سے علیحدگی کے بعد فخر امام کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)اداکارہ ثناء کے سابق شوہر اداکار فخر امام جعفری کا کہنا ہے کہ ہم اپنا مسئلہ حل کر لیں گے ۔ اداکارہ ثناء کے خلاف جو باتیں چل رہی وہ سب غلط ہیں جس سے بچوں پر بُرا اثر پڑ رہا ہے اس لیے بچے میرے نہیں ثنا کے پاس رہے گے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثنا کے شوہر فخر جعفری نے علیٰحدگی کی خبروں کے بعد پہلی بار گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر ثنا کے بارے میں غلط باتیں کی جارہی ہیں جو میں کسی طرح برداشت نہیں کروں گا کیونکہ میں اس کے بارے میں کوئی بھی غلط بات نہیں سن سکتا۔میں آج بھی وہی فخر ہوں جو اسے پاگلوں کی طرح پیار کرتا تھا اورکرتا رہوں گا۔ فخر جعفری نے”CITY 42“سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم دونوں کی غلط فہمیوں کی وجہ سے نوبت یہاں تک پہنچی ہے کیونکہ کچھ غلطیاں میری اور کچھ ثنا کی ہیں لیکن ہم آپس میں بیٹھ کر یہ معامل حل کرسکتے ہیں اس کے لئے مجھے اپنی فیملی یا میڈیا کی مداخلت اور مشاورت کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔یہ ہمارا ذاتی مسئلہ ہے اور ہم اسے بہتر انداز سے ہینڈل کررہے ہیں۔
فخر جعفری نے کہا کہ جہاں تک بچوں کا سوال بچے ثنا کے پاس ہی رہیں گے کیونکہ وہ اس سے بہت کلوز ہیں لیکن بطور والد اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرتا رہوں گا۔والدین کی حیثیت سے ہم بچوں کا معاملہ عقلمندی سے دیکھ رہے ہیں۔ثنا نے مجھے بچوں سے ملنے سے منع نہیں کیا۔ہم نے اپنے بچوں کو بھی اچھی طرح سمجھایا ہے تاکہ ان کے ذہن پر غلط اثرات مرتب نہ ہوں کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے ہماری اولاد متاثر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ہماری ذات پر کیچڑ اچھالا جائے۔جب بھی بچوں کو ہماری ضرورت ہوگی ہم ان کے لئے ایک ہوں گے۔ بچے جب چاہیں مجھ سے مل سکتے ہیں۔
فخر جعفری نے مزید کہا کہ کسی کی اچھی اور خوشحال زندگی کو کون دیکھ سکتا ہے۔جوڑے کے لئے کوئی نہیں لیکن توڑنے کے لئے سب آگے ہوتے ہیں۔میں خاموشی سے سب دیکھ رہا ہوں کہ ہمارا گھر توڑنے کی کوششوں میں کون کون شامل ہے۔اس ساری صورت حال سے ثنا بھی بہت پریشان ہے لیکن میں نے اسے بھی یہی مشورہ دیا ہے کہ سب کچھ اللہ پر چھوڑ دو۔
ٰٓیاد رہے کہ فخر جعفری ماضی کے معروف اداکار ہیں جو ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔