(ویب ڈیسک) نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، ہمارا ایٹمی پروگرام کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق قومی مفادات کے تحفظ کی صلاحیت رکھتے ہیں، تمام آزاد ریاستوں کی طرح پاکستان بھی خود مختاری کے تحفظ کا حق رکھتا ہے۔