جو بائیڈن کے بیان پر عمران خان نے امریکا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پرردعمل دے دیا ساتھ ہی ساتھ سوالات بھی اٹھا دیے ۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے سوال اٹھایا کہ پاکستان نے جوہری قوت بننے کے بعد دنیا بھر میں کب جارحیت دکھائی؟ جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی کی مکمل ناکامی ہے، کیا یہ امریکا سے تعلق کی بحالی کا دعویٰ ہے؟ یہ بحالی ہے؟ اس حکومت نے ناکامی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
I have 2 Qs on this: 1. On what info has @POTUS reached this unwarranted conclusion on our nuclear capability when, having been PM, I know we have one of the most secure nuclear command & control systems? 2. Unlike the US which has been involved in wars https://t.co/nkIrlekBxQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2022
عمران خان نے کہا کہ اس معاملے پر میرے سوال ہیں پہلا یہ کہ امریکی صدر کونسی معلومات کی بنا پر پاکستان کی جوہری صلاحیت سے متعلق نتیجے پر پہنچے؟ جب میں وزیراعظم تھا تو مجھے علم تھا کہ پاکستان کا نیو کلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی محفوظ ہے، پاکستان امریکا کی طرح جنگوں میں شامل رہا اور نہ کسی ملک میں جارحیت کی۔
across the world, when has Pakistan shown aggression esp post-nuclearisation? Equally imp,this
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2022
Biden statement shows total failure of Imported govt's foreign policy & its claims of "reset of relations with US"? Is this the "reset"?This govt has broken all records for incompetence
چیئرمین پی ٹی آئی حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمیں معاشی تباہی پر پہنچایا اور اپنے لیے این آر او ٹو لیا، موجودہ حکومت نے وائٹ کالر مجرموں کو ملک لوٹنے کا لائسنس دیا، میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت قومی سلامتی پر بھی مکمل سمجھوتہ کرلے گی۔