اثاثہ جات کیس؛ شہزاد اکبر نیب میں طلب 

Oct 15, 2022 | 17:37:PM
سابق معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب، شہزاداکبر، نیب میں طلب،
کیپشن: شہزاد اکبر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق معاون خصوصی برائے داخلہ واحتساب مرزا شہزاد اکبر کو نیب میں طلب کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر کو اثاثہ جات کیس میں 21 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے ،نیب لاہور نے 22سوالات پر مشتمل سوالنامہ شہزاد اکبر کوبھجوادیا۔
نیب کے سوالنامہ میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر کا بطور معاون خصوصی دورانیہ کیا رہا، ذمہ داریاں کیا تھیں؟شہزاد اکبر بتائیں شوگر انکوائری میں کیا کردار رہا؟
سوالنامہ میں مزید پوچھا گیا ہے کہ شوگرانکوائری کے حوالے سے کتنی میٹنگزکیں؟شوگر سکینڈل سے متعلق آفیشل کیا ہدایات دی گئیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: اختلافات کے باوجود ڈائیلاگ سیاست کا حسن ہے: وزیراعظم شہباز شریف