عالمی مارکٹ میں سونا سستا، پاکستان میں سونا مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر سستاہوکر 1644 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور درہم مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ایک تولہ سونا 50 روپے مہنگاہوکر 1 لاکھ 47 ہزار 350 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ10 گرام سونا 43 روپے اضافے سے1 لاکھ26 ہزار 329 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 1560 روپے پر ہی برقرار رہی ہے۔