تحریک لبیک پاکستان کے جلوس پر وفاقی حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی حکومت نے تحریک لیبک پاکستان کے جلوس پر ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق کے پی حکومت کی درخواست پر ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ٹی ایل پی کا جلوس16اکتوبر کو ہری پور سے ایبٹ آباد تک ہوگا ۔وفاقی حکومت کے مطابق امن امان برقرار رکھنے کیلئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے ۔جلوس کی قیادت ٹی ایل پی کے امیر سعد رضوی کریں گے ۔
کے پی حکومت کے خط کے مطابق جلوس سے علاقے کے امن امان میں خلل پڑنے کا امکان ہے، واضح رہے کہ کے پی حکومت نے وفاق کو فوج اور ایف سی کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی۔