(24 نیوز)مسلم لیگ ن نے بیرسٹر اعتزاز احسن کے بیان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا، کیپٹن (ر)صفدر کی جانب سے اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔
درخواست میں اعتزاز احسن کے بیان پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو فریق بنایا گیا ہے،کیپٹن (ر) صفدر نے درخواست دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن کا ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان، امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی