(24 نیوز)ایف اے ٹی ایف کے ورکنگ گروپ اور پلینری اجلاس آئندہ ہفتے پیرس میں ہوں گے ،ایف اے ٹی ایف کے صدر راجہ کمار کی سربراہی میں ایف اے ٹی ایف کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس کے فیصلوں کا اعلان21 اکتوبر کو کیا جائے گا ،پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔ایف اے ٹی ایف اجلاس میں 206 رکنی گلوبل نیٹ ورک اور آبزرور آرگنائزیشنز کے نمائندے شریک ہوں گے،آئی ایم ایف،عالمی بینک،یو این اور فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے نمائندے شریک ہوں گے۔
حکام کاکہناہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے دونوں ایکشن پلانز پر مکمل درآمد کرچکا ہے،پاکستان نے دو مختلف ایکشن پلانز کے تحت 34 نکات پر عمل درآمد کیا،پاکستان نے منی لانڈرنگ،دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے تمام شرائط پوری کیں ۔
حکام کاکہناہے کہ ایف اے ٹی ایف وفد نے29 اگست سے 2 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کیا ،وفد نے منی لانڈرنگ،دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا ،وفد نے حکومتی اقدامات کی پائیداری اور ان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا اعتزاز احسن کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ