(ویب ڈیسک)ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث کراؤن موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگی ہونے کے سبب موٹر سائیکلوں کی فروخت میں کمی آرہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق کراؤن 70 سی سی جذبہ پلس کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے مذکورہ ماڈل کی موٹر سائیکل کی قیمت جو پہلے89 ہزار روپے تھی اب 82 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔
اسی طرح کراو¿ن 100 سی سی کی قیمت میں بھی 6 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے اس ماڈل کی قیمت 1 لاکھ ایک ہزار روپے سے کم ہوکر 95 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
کراو¿ن 100 سی سی فائٹر کی قیمت 7 ہزار روپے کم کردی گئی ہے جس سے اس ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہوکرایک لاکھ 2 ہزار روپے ہوگئی جبکہ کراؤن 125 سی سی۔ (5گیئر) کی قیمت میں بھی 9 ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس سے اس کی قیمت 1 لاکھ 36 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جو پہلے ایک لاکھ 45 ہزار500 روپے تھی۔
واضح رہے کہ مہنگائی کی وجہ سے موٹر سائیکلوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمتوں میں کمی