(24 نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیش کی ،اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی سفارش کی ۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ سمری میں ڈیزل ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بڑھانے کی سفارش کی گئی،وزیر اعظم شہباز شریف سے مشورے کے بعد قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ 31 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
Oct 15, 2022 | 22:03:PM