حکومت نے بجلی کے ریٹ میں سوا4 روپے کمی کی، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑاریلیف دیا ہے، بجلی کے ریٹ میں سوا 4 روپے کی کمی کی ہے۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ اکتوبر کے مہینے میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی،یہ کمی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، وفاقی وزیر نے کہاکہ ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیاگیا۔
ان کاکہناتھا کہ عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،نیپرا نے 14 اکتوبر کو سال 2021-22 کی چوتھی سہہ ماہی (کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ) کا فیصلہ دیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 9 ہزار روپے تک کمی