غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تین ہزار ہوگئی

Oct 15, 2023 | 08:56:AM
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تین ہزار ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فلسطینیوں کا لہو ارزاں،صیہونی فوج کے حملوں میں شہدا کی تعداد 3000 ہوگئی، نوہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہوگئے، شہدا میں بڑی تعداد میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ظالم اسرائیلی فوج غزہ سے نقل مکانی کرنے والے قافلوں پر بھی بارود برسا نے لگی ۔ ایک سو کے قریب فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ عالمی برادری خاموش تماشائی، نہتے فلسطینیوں کی مدد کو کوئی نہ پہنچا۔صیہونی ریاست نے مزید حملوں کی دھمکی دیدی۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ غزہ پر شدید بمباری محض شروعات ہے۔


فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تین ہزار ہوگئی جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار700 سے تجاوز کرگئی۔اسرائیلی بمباری میں شہید اور زخمیوں سے غزہ کے اسپتال بھر گئے ہیں اور شہدا لاشیں اسپتال کے صحن میں رکھی گئی ہیں۔

اُدھر اسرائیلی افواج نے غزہ سے نقل مکانی کرنے والے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 70 افراد شہید ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے بعد 4 لاکھ فلسطینیوں نے اپنا گھر چھوڑ دیا۔ اسرائیل کی غزہ چھوڑنے کی دھمکی کے بعد فلسطینیوں کو صبح 10سے شام 4بجے تک غزہ کےجنوب میں دومرکزی شاہراہوں پرمحفوظ نقل وحرکت کی اجازت ہے۔گزشتہ روز یہودی آباد کار نے بھی اسرائیلی فوج کی موجودگی میں نہتے فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔

ضرورپڑھیں:غزہ پر اسرائیلی بمباری،سعودی عرب نے اسرایئل سے بات چیت معطل کردی
عرب ٹی وی نے اسرائیلی فوج کے جھوٹ کا پول کھول دیا، تحقیقاتی رپورٹ سے ثابت کیا کہ جن چارفلسطینیوں کو جنگجو کہہ کر گولی ماری گئی تھی، وہ غیرمسلح تھے۔لبنانی سرحد پر بھی اسرائیلی فوج کی گولہ باری اورفائرنگ سے ایک صحافی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔