اسرائیلی فوج کی غزہ پر تین طرف سے حملہ کرنے کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ میں تین طرف سےحملہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے کا وقت آپہنچا ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اب غزہ پر بری، فضائی اور بحری راستوں سے جلد حملہ کیا جائے گا اور یہ آپریشن طویل وقت لے گا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حملے کیلئےشمال میں ہماری فوج بالکل تیار بیٹھی ہے،غزہ کے رہائشی جنوب کی جانب نکل جائیں اور اس وقت تک واپس نہ آئیں جب تک ہم نہ کہیں۔
Israeli army threatens to attack Gaza from three sides
— Crux News (@Cruxnews12) October 15, 2023
The Israeli army threatened to attack Gaza from three sides. Israeli Prime Minister Netanyahu says that the time for the next step has come.
Read More https://t.co/jY92NuScJF pic.twitter.com/H30RN0JvO6
خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تین ہزار ہوگئی ہے، اسرائیلی بمباری میں شہید اور زخمیوں سے غزہ کے ہسپتال بھر گئے ہیں اور شہدا کی لاشیں ہسپتال کے صحن میں رکھی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: ایک بھی فلسطینی غزہ نہیں چھوڑے گا، حماس سربراہ
غزہ پر حملوں کا 8 واں روز اسرائیلی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے،اسرائیل ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گراچکا ہے اور سیکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں، زخمی فلسطینیوں کی تعداد9 ہزارسے تجاوز کرگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے غزہ سے نقل مکانی کرنے والے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 70 افراد شہید ہوگئے۔