اسرائیلی فوج کی غزہ پر تین طرف سے حملہ کرنے کی دھمکی

Oct 15, 2023 | 11:20:AM

(ویب ڈیسک)  اسرائیلی فوج نے غزہ میں تین طرف سےحملہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے کا وقت آپہنچا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اب غزہ پر بری، فضائی اور بحری راستوں سے جلد حملہ کیا جائے گا اور یہ آپریشن طویل وقت لے گا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حملے کیلئےشمال میں ہماری فوج بالکل تیار بیٹھی ہے،غزہ کے رہائشی جنوب کی جانب نکل جائیں اور اس وقت تک واپس نہ آئیں جب تک ہم نہ کہیں۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تین ہزار ہوگئی ہے، اسرائیلی بمباری میں شہید اور زخمیوں سے غزہ کے ہسپتال بھر گئے ہیں اور شہدا کی لاشیں ہسپتال کے صحن میں رکھی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایک بھی فلسطینی غزہ نہیں چھوڑے گا، حماس سربراہ 

غزہ پر حملوں کا 8 واں روز اسرائیلی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے،اسرائیل ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گراچکا ہے اور سیکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں، زخمی فلسطینیوں کی تعداد9 ہزارسے تجاوز کرگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے غزہ سے نقل مکانی کرنے والے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 70 افراد شہید ہوگئے۔

مزیدخبریں